جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد کوئی بھی ذمہ دار ملکی قانون سے کبھی نہیں بچ سکے گا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

منگل 22 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعدو اقعہ ساہیوال کاکوئی بھی ذمہ دار ملکی قانون سے کبھی نہیں بچ سکے گا ۔ انہوں نے ساہیوال کے اس واقعے پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا جس میں انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے پیر کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس واقعے پر فوری کارروائی کی اور اس معاملے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے میں کسی ذمہ دار کا تحفظ نہیں کرے گی اور یہ معاملہ پاکستان تحریک انصاف کا امتحان بھی ہے ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تحقیقاتی رپورٹ (ایف آئی آر) نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے تاکہ کسی کو بچانے کی کوشش پر حکومت کے خلاف بھی اعتراضات کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے حزب اختلاف کو محکمہ پولیس میں اصلاحات متعارف کرانے کے لئے آگے بڑھ کرحکومت کی حمایت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ حزب اختلاف کو اس المناک واقعے پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیئے ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت ملک میں پولیس (تھانہ) کلچر کو تبدیل کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام حکومتوں نے ا س قسم کے افسوسناک واقعات پر متاثرہ خاندانوں کو معاوضے دیئے ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات