بلوچستان میں تباہی مچ گئی، ہنگامی حالت نافذ

بلوچستان میں بارشوں سے کئی علاقوں میں تباہی مچ گئی، افراد جاں بحق، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کا اعلان

جمعرات 21 فروری 2019 20:16

بلوچستان میں تباہی مچ گئی، ہنگامی حالت نافذ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2019ء) بلوچستان میں تباہی مچ گئی، ہنگامی حالت نافذ، بلوچستان میں بارشوں سے کئی علاقوں میں تباہی مچ گئی،  افراد جاں بحق، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مکران اور قلات ڈویژن سمیت متعدد علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ،جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل نے کہا ہے کہ اوتھل میں سیلابی صورتحال کے باعث 4 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق برساتی ریلے میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ شبیر مینگل نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے ،بارشوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع آواران میں شدید بارش کے باعث ملار بند کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ضلع کا مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پاک فوج کے بھی 4 ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ جبکہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔ جبکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز بارش کے بعد سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والی تربت، ہوشاب اور لسبیلہ میں مختلف شاہراہوں کی بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔خضدار میں سب سے زیادہ 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جہاں برساتی نالے بپھر گئے جبکہ مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،جہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔

شمالی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا تاہم ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے اور سیلابی ریلے سے رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان، ضلعی انتظامیہ چمن کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد 40 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔وادی زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہترزئی میں برفباری کے بعد آمد و رفت کی بحالی کے لیے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق رات گئے ہونے والی بارش سے ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڑھ فٹ تک بلند ہوگئی اور ڈیم میں اس وقت ڈھائی فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں 28، سبی 21، تربت 18، قلات میں 15، گوادر میں 13، ڑوب 12، جیوانی 4 اور پنجگور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

Browse Latest Weather News in Urdu

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

لاہور والے قیامت خیز گرمی کیلئے تیار ہو جائیں

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کا شدید گرمی پڑنے سے متعلق الرٹ جاری

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے ..

لاہور سمیت صو بہ  کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

لاہور سمیت صو بہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ 12مئی تک جاری رہے گا،ترجمان پی ڈی ایم

ملتان اور مضافات میں  ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان اور مضافات میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں 7 جون سے ہونے کا امکان

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

10 مئی تک پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری