محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود ہونے کی پیشنگوئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے وقت خنکی میں کمی ہوئی اور موسم خشک رہا، درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع

پیر 25 مارچ 2019 19:45

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود ہونے کی پیشنگوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح کے وقت خنکی میں کمی ہوئی اور موسم خشک رہا۔

اسلام آبا کا درجہ حرارت سوموار کی صبح 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ روز بارش ہوئی تاہم موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پنجاب اور آزاد کشمیر میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے تاہم صبح اور شام میں خنکی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔ کوئٹہ، پشین اور مستونگ کا درجہ حرارت منفی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز سندھ کے چند اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ شکارپور، جیکب آباد اور کشمور میں تیز ہواں کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا تاہم ڈی جی خان، کوئٹہ، قلات، مکران اور مالاکنڈ ڈویژن، ڈی آئی خان اورکشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش قلات میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..