راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، شمالی علاقہ جات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

منگل 15 اکتوبر 2019 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ رات کے اوقات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم سرد رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu