مولانا فضل الرحمان کا بنیادی مقصد سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف جاری احتساب کے عمل کو روکنا ہے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کی و نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بنیادی مقصد سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف جاری احتساب کے عمل کو روکنا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت اپنے دیگر رہنمائوں کی رہائی کیلئے مولانا فضل الرحمان کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پی ٹی آئی حکومت بدعنوانی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی واضح کر رکھا ہے کہ کرپٹ اور لٹیروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے چاہے وہ جو مرضی کر لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن قانون شکنی کی گئی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کے نام پر ذاتی مفادات کیلئے مدارس کے طلبہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی قوتیں مولانافضل الرحمان کو اسلام آباد کی طرف مارچ کیلئے سپورٹ کر رہی ہیں اور میرے خیال میں ہمیں اسے ایک سازش کے طور پر لینا چاہئیے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان