لاہور میں اسموگ کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی

پنجاب کے دارالحکومت کا ائیر کوالٹی انڈیکس 454 کی خطرناک ترین سطح تک پہنچ گیا، شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی

بدھ 6 نومبر 2019 22:12

لاہور میں اسموگ کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2019ء) لاہور میں اسموگ کی صورتحال خوفناک شکل اختیار کر گئی، پنجاب کے دارالحکومت کا ائیر کوالٹی انڈیکس 454 کی خطرناک ترین سطح تک پہنچ گیا، شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اس شہر کی تاریخ کی سب سے خطرناک ترین سطح تک پہنچ گئی۔

بھارت کی فضائی آلودگی نے شہر لاہور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام کو لاہور شہر میں اسموگ کی صورتحال مزید بگڑ گئی اور شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 454 کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک سے 2 روز میں لاہور میں اسموگ کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی جس کے بعد شہریوں کیلئے کھیلی فضاء میں سانس لینا بہت مشکل اور خطرناک بن جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے بعد شہریوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں۔ جن شہریوں کیلئے سفر کرنا لازمی ہے، وہ بنا ماسک کے کسی صورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ لاہور میں اسموگ بڑھنے کے باعث سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ جب تک لاہور شہر میں موسلادھار بارش نہیں ہوتی، تب تک اسموگ ختم نہیں ہو سکتی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے صرف 20 فیصد امکانات ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش