ہرنائی میں بارش و برفباری کے باعث عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

پیر 13 جنوری 2020 15:08

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) ہرنائی میں بارش جبکہ ہرنائی کے مختلف علاقوں زندہ پیر ، 22 میل ، زرغون غر ، چپررفیٹ ، شاہرگ میں شدید برفباری ہرنائی کے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل ڈپٹی کمشنر لیویز فورس اور بھاری مشینری کے ہمراہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کی بحالی کے کام میں مصروف اسکے علاوہ زرغون غر کے علاقے میں شدید برفباری کی وجہ سے زرغون غر کے ہزاروں لوگ گھروں میں معصور ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی منقطع ہوگیا ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپررفیٹ کے پہاڑی سے لیکر کچ موڑ تک شدید برفباری کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طورپر بند ہے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ زندہ پیر ، 22 میل ایریا میں شدید برفباری اور لینڈ سلائنڈنگ کے باعث ہرقسم کے ٹریفک کیلئے مکمل طورپر بند ہیشدید بارش و برفباری کی وجہ سے ہرنائی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بجلی کی آنکھ مچھولی اور طویل بریک ڈائون نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی کے ضلعی انتظامیہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کو ہرنائی کے انتظامی حدود میں پہلے ہی دن ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا تاہم ضلع زیارت کے انتظامی حدود میں شدید برفباری وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ شب سے ہی چپررفیٹ کے مقام پر لیویز فورس بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پر موجود ہوں اور قومی شاہراہ کی بحالی کام جاری ہے انہوں نے کہاکہ شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے شاہراہ کی بحالی میں رکائوٹ ہے تاہم اسکے بائوجود لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ شاہراہ سے برف ہٹانے کاکام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہاکہ بھاری مشینری کے زریعے برفب ہٹانے کے علاوہ برف کو پھگلانے کیلئے نمک بھی ڈال رہے ہیں ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ مسافر گاڑیوں میں سوار خواتین ، بچوں ، ضعف المر افراد کو اپنی گاڑیوں کے زریعے سے نکال کر انہیں انکے منزل پر روانہ کردیا گیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش و برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ شدید برفباری کی وجہ سے شاہراہ پر حادثات کا بھی خدشہ رہتا ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شاہراہوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں اور وہ گزشتہ شب سے چپررفیٹ کے پہاڑی پر موجود اور شاہراہ کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کررہے ہیں دریں اثناء ہرنائی کا علاقہ زرغون غر کو جانے والے سڑکیں شدید برفباری کی وجہ سے مکمل طورپر بند ہے جس کی وجہ سے زرغون غر کے ہزاروں لوگ شدید سردی میں گھروں میں معصور ہوگئے عوامی وسماجی حلقوں نے زرغون غر کے زمینی رابطہ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش