استور: مکان پر تودہ گر گیا، 2 بچے جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

برفانی تودہ گرنے سے لواری چترال کی طرف سے ٹنل بند، زمینی رابطہ منقطع

بدھ 15 جنوری 2020 22:15

استور: مکان پر تودہ گر گیا، 2 بچے جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی
استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2020ء) گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری پھر شروع ہو گئی ہے، ایک مکان پر برفانی تودہ گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔برفانی تودہ گرنے کا واقعہ استور کے علاقے قمری تھلی میں پیش آیا جہاں واقع ایک مکان پر برفانی تودہ گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ادھر غذر میں برف باری تھم جانے کے بعد برفانی تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید برف باری کا 100 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ادھر برفانی تودہ گرنے سے لواری چترال کی طرف سے ٹنل بند ہو گئی ہے، جہاں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔برف باری کے باعث تار ٹوٹنے سے مری میں 2 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں ریکارڈ برف باری کے باعث تمام بالائی اضلاع استور، غذر، دیامر، ہنزہ نگر اور بلتستان کے تمام اضلاع کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔

شاہراہِ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن اور گلگت اسکردو شاہراہ بند ہے، 5 سے 6 فٹ برف پڑنے سے لوگ گھروں میں محصور اور معمولاتِ زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔کے ٹو بیس کیمپ کے ذرائع کے مطابق کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پہاڑوں کی انتہائی بلندی پر برفانی طوفان کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی، براوٹ پیک بیس کیمپ میں طوفان نے کوہ پیماوں کے خیمے اکھاڑ دیے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان