العزیز کالونی ٹنڈویوسف سے 11سالہ بچے کو اغوا کر کے بیدردی سے قتل کرنے کی سنگین واردات کی ایف آئی آر درج

جمعہ 17 جنوری 2020 23:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) العزیز کالونی ٹنڈویوسف سے 11سالہ بچے حمزہ کو اغوا کر کے بیدردی سے قتل کرنے کی سنگین واردات کی ایف آئی آر بچے کے والد ریاض آرائیں نے اپنے پڑوسی خالد محمود ولد بشیر راجپوت چوہان کے خلاف درج کرا دی ہے جس پر ٹنڈویوسف تھانہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔حیدرآباد میں بچوں کے گم ہونے کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کچھ علاقوں سے مبینہ طور پر 15 بچوں کے لاپتہ ہونے کی پولیس کے پاس شکایات درج ہیں، جبکہ محمد حمزہ 16واں تھا جس کی لاش ملی اس کے والد ریاض آرائیں سمیت پورا خاندان شدید کرب میں مبتلا ہے اور علاقے میں سوگ اور خوف کا ماحول ہے، معصوم مقتول حمزہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹنڈویوسف تھانہ کی حدود میں العزیز کالونی حالی روڈ کے رہنے والیریاض ولد ابراہیم آرائیں کا بیٹا چھٹی جماعت کا طالبعلم 11 سالہ محمد حمزہ آرائیں لاپتہ ہو گیا تھا اور 24 گھنٹے بعد خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی تھی جسے نہایت بیدردی سے قتل کیا گیا تھا، لاش کی تصدیق ہونے پر گھر میں کہرام مچ گیا تھا، ریاض آرائیں کی مدعیت میں ٹنڈویوسف پولیس نے حمزہ آرائیں کے اغوا قتل اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے سلسلے میں زیردفعہ 302,377 پی پی سی ایف آئی آر نمبر 2020/6 درج کی ہے، ریاض آرائیں ولد عبدالرحیم آرائیں نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ وہ العزیز کالونی میں کرائے کے مکان میں اپنے خاندان کے ساتھ اوپر کی منزل پر رہتا ہے جس کی نیچے کی منزل پر خالد ولد بشیر راجپوت چوہان اپنے خاندان کے ساتھ رہتا ہے، خالد چوہان کی بیٹی ٹیوشن پڑھاتی ہے جس کے پاس حمزہ بھی پڑھتا تھا ،15 جنوری کو میرے بھائی عدنان آرائیں اور بہنوئی رب نواز آئے ہوئے تھے، اڑھائی بجے کے قریب میں انہیں رخصت کرنے گھر سے نیچے آیا تو دیکھا کہ خالد راجپوت میرے بیٹے حمزہ کو موٹرسائیکل پر کہیں لے جا رہا تھا جسے میں نے معمولی خیال کیا اور توجہ نہیں دی لیکن جب رات 8 بجے تک حمزہ گھر نہ آیا تو تلاش شروع کی، خالد راجپوت سے پوچھا تو اس نے کہا میں نے حمزہ کو سبزی منڈی چوک پر اتار دیا تھا، میں اور دیگر رشتہ دار رات بھر مختلف جگہ تلاش کے بعد واپس آئے، خالد راجپوت بھی ہمارے ساتھ تھا، میرے کہنے پر بھائی عدنان نے تھانے میں حمزہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، ریاض آرائیں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعرات کو دو اڑھائی بجے حالی روڈ پولیس تھانے سے پتہ چلا کہ ٹنڈویوسف پولیس کو ایک بچے کی نامعلوم لاش ملی ہے، ہم سائیٹ ایریا زم زم فیکٹری گئے جو خالد راجپوت والوں کی ہے وہاں اس کا پارٹنر ساجد آرائیں بھی موجود تھا جبکہ ایس ایچ او ٹنڈویوسف تھانہ بھی اسٹاف کے ساتھ تھے، ہم نے پلاسٹک کے تھیلے میں لپٹی لاش کو اپنے بیٹے حمزہ کے طور پر شناخت کیا جس کے سر پر شدید تشدد کے نشانات تھے اور گلا کٹا ہوا تھا، سول ہسپتال میں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ہمارے حوالے کی، ریاض آرائیں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ خالد محمود راجپوت میرے سامنے میرے بیٹے محمد حمزہ کو بہلا پھلا کر بری نیت سے اپنی فیکٹری کے گودام میں لے گیا تھا اور پھر جنسی زیادتی کے بعد اپنی بدنامی کے خوف سے اسے بیدردی سے قتل کر دیا، ایس ایچ او ٹنڈویوسف تھانہ انسپیکٹر خادم حسین بھٹی نے موقع واردات سے تمام شواہد جمع کر کے تفتیش و تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش