درجہ حرارت ، نمی میں اضافے سے کوویڈ19 کی منتقلی کا عمل سست ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات

ہفتہ 23 مئی 2020 19:04

درجہ حرارت ، نمی میں اضافے سے کوویڈ19 کی منتقلی کا عمل سست ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے ہفتے کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو بتایا کہ ہماری سٹڈی کے مطابق درجہ حرارت اور نمی میں اضافے کی وجہ سے کوویڈ19کی منتقلی کا عمل سست ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اعلی سطحی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری پھیلنے کی طرز کے گہرے مطالعے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ ترسردعلاقوں میں پھیلا ہے، گرم پٹی کے علاقوں میں کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر 30 ڈگری درجہ حرارت میں 3سی5 ڈگری اضافے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے وائرس کی منتقلی کم ہوجائے گی۔ فورم نے ایئرپورٹ پر وباء کو روکنے کے حکمت عملی کو سراہا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اس وقت کوویڈ19 کی 90 فیصد مقامی جبکہ 10 فیصد غیر ملکی منتقلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے ممالک کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی ٹیسٹ نہیں ہورہے بلکہ وہ ممالک سیلف کورنٹین کو ترجیح دے رہے ہیں۔ فورم نے صوبوں کے ساتھ اس معاملے پر تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی چیف سیکرٹریوں نے مسافروں کی آمد پرفوری ٹیسٹ کو ختم کرنے اور ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی کڑی اور مناسب جانچ پڑتال پر اتفاق کیا۔اسد عمر اور صوبائی چیف سیکرٹریوں سمیت فورم نے سینئر بیوروکریٹ خالد شیردل کے انتقال پر تعزیت کی جو گذشتہ روز کراچی میں ہوائی جہاز کے حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..