وزیر صحت کی ہدایت پر صوبائی کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں انٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ بھی شامل

کورونا تشخصی استعداد میں دُگنا اضافہ، روک تھام کے لیے بروقت اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی، تیمورجھگڑا

جمعہ 4 دسمبر 2020 19:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبائی کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئے ٹیسٹ کو اس میں شامل کیا ہے جس سے تیز تر نتاسئج حاصل کیے جا سکیں گے۔ وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کی ہدایت پر کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں انٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ (اے جی، آر ڈی ٹی) کو شامل کیا ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے پی سی آر اور اینٹی باڈیز ٹیسٹ زیر استعمال ہیں اور اب انٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ (اے جی، آر ڈی ٹی) سے بھی کورونا کی تشخیص کی جائے گی۔ انٹیجن ٹیسٹ میں بھی پی سی آر ٹیسٹ کی طرح ناک اور گلے سے سواب لیا جاتا ہے۔ محکمہ صحت نے اس حوالے زیر انتظام اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں اس انٹیجن ٹیسٹ کو ان ہسپتالوں میں جہاں مریضوں کی زیادہ تعداد علاج معالجے کے لیے آتی جیسے کہ ایم ٹی آئیز، ڈی ایچ کیوز اور آر ایچ سیز میں استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان ہسپتالوں میں وہ مریض بھی اس سے مستفید ہوں گے جنہیں ایمرجنسی میں کسی سرجری کی ضرورت ہو۔ اسی طرح یہ ٹیسٹ ان علاقوں میں بھی کارآمد ثابت ہوگا جہاں سے سیمپلز کی ٹرانسپورٹ وقت طلب اور مشکل کام ہو جیسے کہ چترال اپر و لوئر، تورغر، جنوبی و شمالی وزیرستان، کوہستان اپر و لوئر اور کولئی پالس میں یہ ٹیسٹ استعمال کیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ زیادہ گنجائش والی جگہوں جیسے کہ جیلوں، بڑے دفاتر، کیمپس اور فیکٹریز میں بھی وباء پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے میں مدد دے گا۔

محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق بارڈرز پر بھی استعمال کیا جائے گا تاکہ شہری جلد تشخیص کے بعد نقل و حمل کر سکیں۔ ڈیٹا اور دیگر امور کی بغیر رکاوٹ سر انجام دہی کے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو یہ ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹیجن ٹیسٹ سے صوبے میں کورونا کی تشخصی استعداد میں دگنا اضافہ ہوگا اور اس روک تھام کے لیے بروقت اقدامات اٹھانے میں بھی مدد ملے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی