پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ماحول دوست ملک ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ماحول دوست ملک ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری مٹسودا (Kuninori Matsuda)سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کے روز وزارت قانون اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

قانون وانصاف کی پارلیمانی سیکرٹری ملیکل بخاری ، جاپانی پولیٹیکل قونصلر نکاگوا یاسوشی اور تھرڈ سیکرٹری کتسوراگوا ہیروٹاڈا بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے جس کے بارے میں مغربی میڈیا میں غلط تصویر پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں اور منفی پروپیگنڈے کی وجہ سے بعض اوقات پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے مثبت تاثرات مسخ ہوجاتے ہیں تاہم پاکستان دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہی ایک ملک ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی سفیر کونینوری مٹسودا نے کہا کہ کورونا جیسی وبائ کے باوجود پاکستان میں سلامتی کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ جاپانی سفیر نے پاکستان میں جاپانی تاجروں اور پاکستانی قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ کے لئے خصوصی تعاون کی بھی درخواست کی جس پر ڈاکٹر فروغ نسیم نے یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے جاپانی سفیر سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے ساتھ قانونی اور تعلیم کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ جاپانی سفیر نے تجویز پیش کی کہ پاکستان ، افغانستان اور جاپان کے درمیان قانون کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں بالخصوص طلبائ , وکلائ اور عدالتی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ،افغانستان میں امن وامان کی بحالی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

جاپانی سفیر نے افغانستان میں امن وامان کی بحالی میں پاکستان کی جانب سے اعلی سطح پر روابط کے ذریعے ادا کئے جانے والے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ وہ تینوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے کام کریں گے۔جاپان کے سفیر کونینوری مٹسودا نے ڈاکٹر فروغ نسیم کو 7 سے 12 مارچ 2021 ئ تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف سے متعلق اقوام متحدہ کی 14 ویں کانگریس کے اجلاس میں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

جاپانی سفیر نے وزیر قانون سے درخواست کی کہ وہ اقوام متحدہ کی 14 ویں کانگریس کے موقع پر ناصرف پاکستان میں قانون کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت سے شرکائ کو آگاہ کریں بلکہ پاکستان اور اس کے کردار پر خصوصی زور دینے کے ساتھ خطے میں سلامتی اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی مفصل روشنی ڈالیں۔ ڈاکٹر فروغ نسیم نے دعوت قبول کرتے ہوئے جاپانی سفیر کو یقین دلایا کہ وہ کانگریس کے اجلاس میں شرکت کی بھرپور کوشش کریں گے تاہم کورونا کی عالمی وبائ کی وجہ سے اگر وہ ذاتی طورپر شرکت نہ کر سکے تو ویڈیولنک کے ذریعے اپنی شرکت یقینی بنائیں گی

Browse Latest Weather News in Urdu