مناسب معیار زندگی ہر بچے کا حق ہے ،ریاض حسین شاہ

عالمی سطح پر جاری تنازعات کی وجہ سے تقریبا28 ملین بچے بے گھر ہیں ،شمائلہ مزمل

پیر 12 اپریل 2021 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) اسپارک کے زیر اہتمام اسٹریٹ چلڈرن کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس دن کا مقصد سڑکوں پر رہنے اور کام کرنے والے بچوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور ان کی پسماندہ حالت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تنظیم نے کینٹ ا سٹیشن کے قریب ایک اسٹریٹ تھیٹر پیش کیا جس میں ان بچوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ کے مشیر ریاض حسین شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مناسب معیار زندگی ہر بچے کا حق ہے دنیا کے تمام بچوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں اور انہیں کسی بھی تعصب کے بغیر ان کے حقوق فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی فلاح و بہبود، کامیاب ترقی اور ان کے حقوق کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے نہ صرف والدین بلکہ تمام حکومتوں اور ریاستی اداروں کا فرض ہے کہ وہ بچوں کے لئے دوستانہ ماحول پیدا کریں اور بچوں کے حقوق کو فروغ دیں۔

منیجر اسپارک شمائلہ مزمل نے کہا کہ عالمی سطح پر جاری تنازعات کی وجہ سے تقریبا28 ملین بچے بے گھر ہیں جو کہ مہاجرین اور پناہ گزین افراد کی آبادی کا تقریبا نصف حصہ ہے۔ بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے باوجود، سڑکوں پر رہنے اور کام کرنے والے بچوں کی حالت زار کو بہتر بنانے میں بین الاقوامی اور قومی سطح پر کواششوں میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ سڑکوں پر رہنے اور کام کرنے والے بچوں کو تاریک مستقبل کا سامنا ہے۔ ان میں سے تقریبا 56%گھریلو تشدد کی وجہ سے گھر سے بھاگ جاتے ہیں ، 22%اسکول سے باہر یا دیگر تعلیمی سہولیات سے دوچار ہیں اور 22%خاندان کی کفالت کے لئے کام کر رہے ہیں۔اسپارک کے میڈیا افسر کاشف مرزا نے کہا کہ پاکستان کو سڑکوں پر رہنے اور کام کرنے والے بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی چار مراحل پر مبنی تجاویز عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ پالیسیاں مرتب کرنے اورپاکستان میں ان بچوں کی حالت کو بہتر بنانے کے بنیادی اقدامات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 12 نومبر 1990 کو بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی توثیق کی تھی اور اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے تمام پاکستانی بچوں کے لئے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کا عہد کیا۔ لیکن بدقسمتی سے، ملک میںبچوں کے لئے ابھی بھی بہت چیلنج باقی ہیں۔ بچوں کی تعلیم، صحت، غذائیت، تشدد سے بچاؤ، کم عمری کی مزدوری اور شادیوں سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان قوانین پر پوری طرح عمل درآمد نہیں ہورہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش