پنجاب میں سٹریٹ چلڈرن کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہی: سارہ احمدبچوں کو بھیک دینے کی بجائے ان کے ہاتھ میں قلم اورکتاب دیناچاہتے ہیں

پیر 12 اپریل 2021 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) پنجاب میں بچوں کے حقوق اورتحفظ کے لئے کام کرنیوالے ادارے چائلڈپروٹیکشن بیورونے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے سب سے بڑے صوبے میں 10 لاکھ بچے سڑکوں پر نظرآتے ہیں، 60 ہزاربچے لاہورمیں بھیک مانگتے اورمزدوری کرتے ہیں، سٹریٹ چلڈرن کو جنسی اورجسمانی تشددکانشانہ بنایاجاتا ہے، جرائم پیشہ گروہ انہیں مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران تحویل میں لئے جانے والے بھکاری بچوں کو عیدکے بعد واپس ان کے والدین کے حوالے کریں گے۔چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چیئرپرسن سارہ احمد ، بیوروکے ڈائریکٹرجنرل شجاع بھٹی اور غیرسرکاری تنظیم گود کے نمائندے نذیرغازی نے لاہور بیورومیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سٹریٹ چلڈرن سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کورونا جیسے سنگین حالات کے باوجود پنجاب حکومت نے سٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود،ان کی صحت اور تعلیم کے حوالے سے موثراقدامات اٹھائے ہیں۔ایک سال کے دوران لاہور سمیت مختلف شہروں سے 7 ہزار بچوں کو تحویل میں لیا گیا،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ہمیشہ بچوں کی فلاح و بہود کے لئے کام کیابہے، پی ٹی آئی حکومت اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی بہتری اور تحفظ کے لئے کوشاںں ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران سخت حالات کے باوجود سٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہود کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنا فعال کردار ادا کیا ہی.ایک سال کے دوران 7 ہزار بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ایک سروے کے مطابق پنجاب میں 10 لاکھ بچے سڑکوں پر نظر آتے ہیں جن میں گھروں سے بھاگے ہوئے، گمشدہ،بھیک مانگنے والے،مزدوری کرنے والے اور والدین کی طرف سے چھوڑے جانے والے بچے شامل ہیں۔سارہ احمد نے کہا ہم بچوں کو بھیک دینے کی بجائے انکے ہاتھوں میں قلم اورکتاب دینا چاہتے ہیں۔ سڑکوں پر ہمیں بچے نظر آتے ہیں مگران کا بچپن معاشرے کی بے حسی،مجبوریاں اور مشکلات چھین لیتی ہیں، بچوں کو سڑک سے اٹھا کر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے تعلیم، صحت، رہائش اور اچھی خوراک جیسی سہولیات فراہم کی ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سٹریٹ چلڈرن کے تحفظ، فلاح بہبود کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں سارہ احمد نے بتایا بچوں سے مشقت لینے، بھیک منگوانے اوران پرجنسی ،جسمانی تشددکی روک تھام کے لئے قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ گھریلوملازم بچوں پرتشددجیسے اقدام کوناقابل ضمانت جرم قراردیناچاہتے ہیں۔اس حوالے سے پارلیمنٹیرین اورصوبائی وزیرقانون سے بات ہوئی جلد یہ معاملہ اسمبلی میں لایاجائیگا۔

گود کے نمائندے نذیرغازی نے کہا لاہورمیں 60 ہزار سٹریٹ چلڈرن ہیں یہ بچے جنسی اورجسمانی تشدد کا شانہ بنتے ہیں اور جرائم پیشہ گروہوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ ان بچوں سے متعلق آگاہی مہم چلا رہے ہیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے۔ یہ بچے غیرمحفوظ ہیں ہمیں ان کوبھیک دیکران کا حوصلہ نہیں بڑھاناچاہئے۔ڈی جی چائلڈپروٹیکشن بیورو شجاع بھٹی نے کہا سڑکوں پر بچے صرف غربت کی وجہ سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ یہ ایک کاروبار بن چکا ہے ،اس دھندے کے پیچھے کئی مافیازہیں۔

کئی واقعات میں پورا خاندان بھیک مانگتا پایا گیا ہے۔انہوں نے کہا تحویل میں لی جانیوالی بچیوں کو لاہور جبکہ بچوں کو دوسرے شہروں میں موجود بیورو میں منتقل کررہے ہیں تاکہ ان کے والدین کو جب بچوں کی حوالگی میں مشکل ہوگی تو وہ ان سے بھیک نہیں منگوائیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش