موسلا دھار بارش: آئیسکو کے 35 فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقوں میں بجلی غائب

محکمہ موسمیات کی آئندہ تین روز میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

پیر 10 مئی 2021 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیر کی شام ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث آئیسکو کے اسلام آباد اور راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں 35 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سرکل اور گردونواح میں تیز بارش کے سبب 35 سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ کے باعث بجلی کی سپلائی میں عارضی تعطل آگئی ہے۔

آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں دھمیال روڈ ،کیرج فیکٹری، روات،بحریہ انکلیو، خیابان سر سید، آراے بازار ،مندرہ اور ڈھوک حسو شامل ہیں۔ آئیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گوالمنڈی، کہوٹہ ،ریس کورس، اسلام آبا د ایف 7 اور آئی 11 میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

آئیسکو کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے اور کئی جگہوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد، گلیات کے مختلف سیاحتی مقامات پربارش بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث ایبٹ آباد کیمختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی۔ اسی طرح ہری پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔

مری اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوہاٹ ،ٹیکسلا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ فتح جنگ اور گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین روز میں وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلامآباد میں مطلع ابرآ لود رہے گا اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ ا?باد، پشاورمیں بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان