جامعہ کراچی میں کل سائنو پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن کی تختی کا افتتاح ہوگا

منگل 8 جون 2021 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں بدھ (9جون) سائنو پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن (روائیتی چینی ادویات) کی تختی کا افتتاح ہوگا جبکہ اسی روز روائیتی چینی ادویات اور روائیتی یونانی ادویات کے موضوع پر ایک روزہ سائنو پاکستان سمپوزیم بھی منعقد ہوگا جس میں چین اور پاکستان کے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سمپوزیم کی افتتاحی تقریب بدھ کو صبح دس بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی، صوبائی سیکریٹری صحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر کاظم حسین جتوی سائنو پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن کا افتتاح کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے، اس تقریب میں چینی اور پاکستانی حکام خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

مقررین میں شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی، وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ اور بین الاقوامی مرکز کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچو (آن لائن)، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق (آن لائن)، پاکستان میں چینی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن محترمہ چنخ پنگ (آن لائن)، چینی حنان صوبے کے میئر لی چنخ (آن لائن) اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس تقریب کا مقصد پاک چائنا سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ بھی منانا ہے، واضح رہے کہ یہ تقریب ایک ہی وقت میں چین اور پاکستان دنوں ملکوں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات