بجٹ ہر طرح سے عوام دوست بجٹ کہلانے کا حقدار ہے : کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

پیر 14 جون 2021 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے تمام کابینہ اور عوام کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے مالی سال 2021-21 کے بجٹ کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے آئندہ مالی سال میں عوام کی مالی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے اسے کم کرنے کی جانب توجہ دی ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ یہ بجٹ ہر طرح سے عوام دوست بجٹ کہلانے کا حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال 2021-22 میں تنخواہوں اور پیشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاپولیشن کے شعبے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اور آبادی میں اضافے کے اثرات کو سمجھتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح آئندہ سال 2021-22 میں بہبود آبادی کے لئے خاطر خواہ فنڈز مختص کئے ہیں۔ غریب خواتین کی آمدنی میں اضافے کے لیے 70 کروڑروپے کی لاگت سے WINGSپروگرام کا آغاز خوش آئند ہے۔ حکومت پنجاب کا 9ارب روپے کی لاگت سے Skilling Youth for Income Generation کا منصوبہ ملک سے بے روزگاری ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پنجاب میں وسائل کی متوازن تقسیم کے لئے جنوبی پنجاب کے الگ ترقیاتی پروگرام کی اشاعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ پاکستان ایک ذرعی ملک ہے اور ذراعت کا شعبہ اس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسی لئے اگلے مالی سال میں محکمہ زراعت کے ترقیاتی بجٹ کو306%کے تاریخی اضافے کے ساتھ7ارب75کروڑ روپے سے بڑھا کر31ارب50 کروڑ روپے کرنے کی تجویز خوش آئند ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان