محکمہ بلدیات کے عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجا رہا ہے‘ محمود الرشید

89ارب روپے سے 2ہزار دیہات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے ‘صوبائی وزیر

منگل 21 ستمبر 2021 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ محکمہ بلدیات کے عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سروس ڈیلیوری کو بہتر بناکر عوام کااداروں پر اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ کے تحت 89ارب روپے کی لاگت سے 2ہزار دیہات میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کے لئے کام جاری ہے۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں929اسکیمیں جبکہ ضلعی سطح پر 752 ترقیاتی اسکیمیں شامل ہیں۔ 119 شہروں کی ماسٹر پلاننگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

36ارب روپے کی لاگت سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت 16تحصیلوں میں سیوریج سسٹم،پکی سڑکوں اور صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار برتھ ڈیتھ رولز پنجاب گزٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔ محکمہ میں کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے احتساب بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے 5فیصد اور ٹرانس جینڈرز کے لیے 2فیصد ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہروں کی صفائی سمیت دیگر عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان