صوبہ میں محکمہ صحت نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دئیے گئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول برائے کرونا کی سفارشات پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی صوبہ بھر میں مکمل ویکسی نیشن یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار

منگل 28 ستمبر 2021 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کی خصوصی کاوشوں سے صوبہ بھر میں ویکسی نیشن مہم کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ویکسی نیشن کا ایک نیا ریکارڈ، روزانہ کی بنیاد پر مسلسل ریکارڈ ویکسینیش ہو رہی ہے۔

15 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔ اس وقت مجموعی طور پر 636 ویکسینیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ صوبہ بھر کیتمام ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسینیشن مہم کامیابی سے جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کل 204,365 افراد کو کرونا وائرس ویکسین لگائی گئی جس سے اب تک صوبہ بھر میں لگائی گئی کل ویکسینز کی تعداد 44,665,573 ہوگئی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگائی گئیں 12,486 ویکسینز سمیت اب تک کل 5,992,993 کو کرونا وائرس کے خلاف بچاؤ کیلئے ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 574 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک کیسز کی کل تعداد 429,656 ہو چکی ہیں۔ اب تک صوبہ بھر میں 398,452 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 18,632 رہ گئی۔ لاہور میں گزشتہ روز رپورٹ ہونے والی 8 اموات سمیت اب تک صوبہ بھر میں ٹوٹل اموات کی تعداد 16 ہو چکی ہے جبکہ کل اموات کی تعداد 12,572 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14,244 جبکہ مجموعی طور پر 7,326,459 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 284، راولپنڈی میں 49، ملتان میں 33، سرگودھا میں 27، فیصل آباد میں 21، قصور اور گوجرانوالہ میں 16 سولہ، ڈیرہ غازی خان میں 14، پاکپتن اور بھکر میں 12 بارہ اور رحیم یارخان میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح راجن پور اور ننکانہ صاحب میں9 نو، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7،خانیوال اور سیالکوٹ میں 6 چھے، لیہ، جھنگ اور بہاولپور میں 5 پانچ، جہلم، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 4 چار جبکہ منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 4.0 فیصد ریکارڈ کی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 9.1 فیصد، راولپنڈی 5.4 فیصد، فیصل آباد میں 6.0 فیصد، ملتان میں 2.8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3.8 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق، '' پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکو روکنے اور عوام کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ ہر ممکن وسائل استعمال کر رہا ہے۔

جیسا کہ بروقت اور باسہولت کرونا ویکسینیشن کی دستیابی جو کہ کورونا کے خلاف واحد اور موثر علاج ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ،'' شہریوں کی ایک بڑی تعداد کا ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے - صوبے بھر میں کہیں بھی ویکسینیشن کی کوئی کمی نہیں ہے تمام سینٹرز پر ویکسین کا وافر سٹاک موجود ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے لئی مزید ویکسین کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ 15 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد فوری طور پر ویکسینیشن لگوائیں اور ایس او پیز پر عمدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں''۔

Browse Latest Weather News in Urdu