بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کوسرسبزاور خوشنما بنائینگے ،لیاقت علی آسکانی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر کچی آبادی سندھ لیاقت علی آسکانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کوسرسبزاور خوشنما بنائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنربلدیہ کیماڑی آفاق سعیدکے ہمراہ بلدیہ زون آفس کے سامنے شجرکاری مہم کے دوران پودے لگاتے ہوئے کیاصوبائی وزیر کچی آبادی نے اس بات اعادہ کیا کہ ہم سب ملکر تجاوزات کا خاتمہ کرینگے اور سر سبز و شاداب بنائینگے اور جلد ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کو سرسبز ماحول فراہم کرنے کیلئے شجرکاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے اس موقع پرمیونسپل کمشنر نے شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ کیماڑی کی حدود میںشجرکاری مہم کے دوران ہر گلی کوچہ میں پودے لگائے جارہے ہیں گرین بیلٹس اور پارکس کی تذئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے جبکہ میونسپل کمشنر نے موقع پر موجودافسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کیماڑی کی حدود میں موجودپارکس میں جھولوں کی فراہمی،گھاس کی کٹائی،روشنی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائیں تا کہ عوام کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے ۔

Your Thoughts and Comments