ڈی آئی جی ہزارہ برفباری کے دوران نتھیاگلی پہنچ گئے، ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکاروں کو سیاحوں کی ہر ممکنہ مدد کی ہدایات

منگل 4 جنوری 2022 16:04

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - 04 جنوری2022ء) ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز برفباری کے دوران نتھیاگلی پہنچ گئے، راستہ میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکاروں کو سیاحوں کی ہر ممکنہ مدد کی ہدایات دیں۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیس اہلکار انہیں جگہ جگہ ہدایات دے رہے ہیں، برف باری دیکھنے کیلئے گلیات آنے والے سیاحوں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے مکمل تیاری کے ساتھ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سیفٹی آلات کی موجودگی یقینی بنائیں، گلیات میں ابھی برف باری اتنی زیادہ مقدار میں تو نہیں ہو رہی تاہم پھر بھی سخت چڑھائیوں کی وجہ سے گاڑیوں کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، گھر سے نکلتے وقت پورے بندوبست کے ساتھ گلیات کا سفر کریں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے کہا کہ یہاں ہمارا ٹریفک عملہ شدید ٹھنڈ میں بھی سیاحوں کی بھرپور مدد کر رہا ہے، ہم نے انہیں سختی سے ہدایت کر رکھی ہے کہ باہر سے آنے والے سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں جبکہ ان کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے، باہر سے آنے والوں کیلئے یہ نیا علاقہ ہے، سخت ترین موڑ ہیں، یہاں پر بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، سیاحوں کو چاہیے کہ ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں، کسی قسم کی اوور سپیڈ نہ کریں، موڑوں میں بھاری گیئر کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ آپ کی جان کی حفاظت یقینی ہو۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی