فیصل آباد،پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن کاکرپشن کا گڑھ بن گیا

منگل 17 مئی 2022 18:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن کاکرپشن کا گڑھ بن گیا، ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت ٹھیکیدار وں کی لوٹ مار، ایک بار پھر ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے ریلوے اسٹیشن پر قائم غیر قانونی پارکنگ ا سٹینڈ کاٹھیکا دیدیا گیا، ٹھیکیدار نے پارکنگ فیسوں میں دوگناہ اضافہ کردیا، پارکنگ سمیت ریلوے گودموں ساتھ ساتھ ریلوے اراضی کی لیز، کھانے پینے کی اشیائ کے اسٹال کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن، شہریوں تاجروں اور مسافروں سرپائ احتجاج، نئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق سے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی کرپشن کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ آن لائن کے مطابق گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے پاکستان کے تیسرے بڑے شہرفیصل آبادکے ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہریوں اور تاجروں کو لوٹنے کاسلسلہ جاری ہے، ریلوے انتظامیہ اعلی افسران سابق حکومتی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ملی کر کرپشن کرلی تھی شہر یوں اور تاجروں کے احتجاج اور شکایات پر ڈی ایس ریلوے لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے قائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ اور ٹول پلازہ کے بیرل اور پختہ عمارت کو مسمار کردیا اور اس کارروائی کے دوران کارسرکار میں مداخلت پر ٹھیکیدار سمیت اس کے 20ساتھ کے خلا ف مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر ڈی ایس ریلوے لاہور تبدیل کیا گیا نئے ڈی ایس ریلوے نے سیاسی شخصیات کے دوباؤ پر بغیرکسی نیلامی کے ریلوے اسٹیشن پر قائم غیر قانونی پارکنگ ا سٹینڈ اور ٹول پلازہ کا کنٹرول تحریک انصاف کے رہنما و سابق یوسی چیئرمین عتیق المعرف لکی شاہ کے حوالے کردیا ہے یہاں پر انہوں نے موٹرسائیکلوں اور رکشہ پر آنے والے شہریوں اور مسافروں سے ریلوے اسٹیشن کے داخلہ حدود پر پارکنگ فیس اورٹول ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر دیاہے بتایا گیا کہ فیصل آباد ریلوے اسٹشن پر پانچ ہزار کے قریب روزانہ موٹرسائیکلیں،کاریں اور رکشے وغیر مسافروں کو لینے اور چھوڑے آتے ہیں موٹر سائیکل سے 10روپے اور کار،رکشہ وغیرہ سی20سے 30وصول کئے جارہے ہیں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پارکنگ فری کردی گئی تھی مگر نئی حکومت کے آتے ہی گذشتہ روز ایک بار پھر طویل عرصہ بعد کے پار کنگ کا نیا ٹھیکہ ریلوے انتظامیہ نے دیدیا ہے ٹھیکیدار نے آتے ہی پارکنگ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

جس پر شہریوں،تاجروں اور مسافروں کو مسائل کا سامنا ہے پارکنگ فیسوں میں ا ضافہ کے بعد موٹرسائیکل اور رکشہ 30 روپے کار50روپے ویگن 100روپے ٹرک اور لوڈ مڑدہ وغیر200روپے کردیا گیا ہے فیسوں میں اضافہ پر شہریوں اورتاجر برادری سرپائ احتجاج ہے اور ٹھیکیدار اورریلوے انتظامیہ پر برہم ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی مسافروں کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا شہری مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیں سابق حکومت نے پہلے ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کیا تھا اب نئی حکومت کے آتے ریلوے انتظامیہ کی ملی بھگت سے پارکنگ فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا شہریوں کا کہنا تھا پہلے مسافروں کے ساتھ آنے والوں کیلئے ڈرپ لائن فری تھی اب وہ بھی ختم کردی گئی ہے ٹھیکیدار انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہریوں تاجروں اور مسافروں کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹ رہے ہیں، جبکہ پارکنگ سمیت ریلوے گودموں ساتھ ساتھ اراضی کی لیز، کھانے پینے کی اشیائ کے اسٹال کی مد میں ریلوے انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے شہریوں تاجروں اور مسافروں نے نئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ریلوے اسٹیشن ہونے والی کرپشن کا نوٹس لیں اور اعلیٰ سطح تحقیقات کروائی جائے،

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..