موسمیاتی بحران کے باعث پاکستان میں جان لیوا ہیٹ ویوز کا امکان 30 گنا بڑھ گیا
ڈیڑھ سینٹی گریڈ سے زیادہ کا اضافہ متاثرہ آبادی کی بقا کے لیے خطرہ ثابت ہوگا ، نئی تحقیق
منگل 24 مئی 2022 16:08
(جاری ہے)
ہیٹ ویوز کی جلد آمد اور بارشوں میں کمی کے باعث بھارت میں گندم کی پیداوار متاثر ہوئی اور حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی جس سے عالمی سطح پر اس کی قیمت میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
تحقیقی ٹیم میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والے موسمیاتی سائنسدان ڈاکٹر فہد سعید نے بتایا کہ سب سے پریشان کن بات برصغیر میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق مطابقت پیدا نہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا ڈیڑھ سینٹی گریڈ بھی گرم ہوگئی تو صورتحال کتنی خراب ہوسکتی ہے اس کا تصور ہر کوئی کرسکتا ہے، ڈیڑھ سینٹی گریڈ سے زیادہ کا اضافہ متاثرہ آبادی کی بقا کے لیے خطرہ ثابت ہوگا بالخصوص اگر اس سے مطابقت اور روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی جانب سے 130 شہروں اور قصبوں میں درجہ حرارت سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس میں لوگوں اور اداروں کو تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک اور تحقیق میں پاکستان اور بھارت میں 2010 کی ریکارڈ بریکنگ ہیٹ ویو کا تجزیہ کرنے پر دریافت کیا گیا تھا کہ اس خطے میں موسمیاتی بحران میں سو گنا اضافے کا امکان ہے۔دیگر رپورٹس میں بھی ثابت کیا گیا تھا کہ جنوبی افریقہ اور یورپ میں تباہ کن سیلاب، شمالی امریکا میں ہیٹ ویوز اور جنوب مشرقی افریقہ میں طوفان سب عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا نتیجہ ہے۔ نئی تحقیق میں جنوب مشرقی پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں مارچ اور اپریل میں روزانہ کے اوسط درجہ حرارت پر توجہ مرکوزکی گئی تھی۔محققین نے دریافت کیا کہ موجودہ ہیٹ ویو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود ایک ایسا ایونٹ ہے جس کی توقع نہیں کی جاسکتی تھی اور اگر پہلے صرف ایک فیصد امکان تھا کہ ہر سال ایسا ہوسکتا ہے، تو اب یہ خطرہ 30 گنا سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔محققین نے کہا کہ اگر موسمیاتی بحران نہ ہوتا تو اس طرح ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں زیادہ درجہ حرارت ہونا غیرمعمولی نہیں مگر جس چیز نے اسے غیرمعمولی بنایا وہ موسم گرما کا جلد ا?غاز اور طویل عرصے تک برقرار رہنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سے گھر سے باہر کام کرنے والے کروڑوں افراد پر اثرات مرتب ہورہے ہیں اور ہمیں اس بحران کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔Browse Latest Weather News in Urdu
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
کراچی میں گرمی بڑھ گئی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 تا 10 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے ..
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات
لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم و خشک،میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،محکمہ ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان
ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..
ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان