پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کا راج برقرار، معمولات زندگی متاثر

بدھ 24 دسمبر 2014 12:10

لاہور / ملتان/ فیصل آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے ، لاہور میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، حد نظر صفر ہونے کے بعد موٹروے بند کر دیا گیا جبکہ لاہور اورملتان میں ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل ہے ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پنجاب میں لاہور، فیصل آاد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، چنیوٹ، اوکاڑہ اور شیخوپورہ جبکہ خیبر پختونخوا میں پشاور سے صوابی تک کئی مقامات پر شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے شیخوپورہ میں ایم ٹو اور موٹروے لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم ون بھی پشاور سے صوابی تک گزشتہ رات سے ہی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

(جاری ہے)

دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث لاہورایرپورٹ پر اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی، اس کے علاوہ ٹرینوں کے نظام الاوقات بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔لاہور جین مندر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔ لٹن روڈ پر شدید دھند کے باعث ٹرک نے ناظم نامی شخص کو کچل دیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری طرف دھند نے پنجاب کے اکثر علاقوں میں زندگی مفلوج کر رکھی ہے۔ حد نظر صفر ہونے کے بعد لاہور ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ کئی پروازیں متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو بھی دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔ دوسری جانب موٹر وے پر تمام گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ملتان اور گردونواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نظر انتہائی کم ہو کر 50 میٹر ہوگئی۔ شدید دھند کے باعث ایئر پورٹ کو بھی پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی جانے والی پی آئی اے اور نجی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، دھند سے ٹرینیں بھی غیر معمولی تا خیر کا شکار ہیں

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان