بارش کا باعث بننے ہوائیں ملک میں داخل،بلوچستان، اسلام آباد راولپنڈی میں بارشیں شروع

پیر اور منگل کو راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 1 فروری 2015 14:37

اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) بارش کا باعث بننے ہوائیں مغرب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب داخل ہوگئیں جس سے بلوچستان اور رالپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو علی الصبح بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی جبکہ مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا ۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی تین اعشاریہ پانچ اور کوئٹہ میں ایک عشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں ملک کے بالائی حصوں اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور، اسلام آباد ، کوہاٹ ، پشاور ، گوجرانوالہ ، پوٹھوہار خطہ ، ڈی آئی خان ، ساہیوال ، سرگودھا ، ملتان اور فیصل آباد میں رات کے وقت شدید سردی کے باعث کہر پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، پہاڑوں پر برف باری بھی ہوگی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی۔

منگل تک اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان