اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان

جمعرات 5 مارچ 2015 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ‘ کشمیر اور گلگت کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ بارش پارا چنار میں 25ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، لاہور ، گجرانوالہ ،پشاور ، مالا کنڈ ، ہزارہ ڈیژن ، لاڑکانہ ، سکھر ، ڈیرہ غازی خان ، اور ژوب کے محلقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu