لاہور، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ، ٹھنڈی ہوائوں سے موسم خوشگوار

منگل 31 مارچ 2015 11:10

لاہور/راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے ، ٹھنڈی ہوائیں بھی موسم کو خوشگوار بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گی تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گرجتے اور برستے بادلوں نے گرمی کی راہ روک لی جبکہ تیز ہوا اور بادلوں کی آنکھ مچولی نے موسم کی رنگینی بڑھا دی ہے ۔

کہیں کن من اور کہیں تیز برستی برکھا کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے بہار کے حسن کو مزید نکھار دیا ۔ لاہور اور گردو نواح میں آج بھی آسمان پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں رم جھم اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ ملتان اور گردو نواح میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم سردی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ہے ۔ کراچی میں سورج کی کرنوں نے موسم کی حدت بڑھا دی ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج شام سے جمعرات تک بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی فاٹا گلگت بلتستان کشمیر اور کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان