سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

کیوی کپتان کا وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہونے کی امید پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2024 19:39

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اپریل 2024ء ) سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز کے پہلے ٹاکرے کا ٹاس جیتنے کے بعد کیوی کپتان نے وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہونے کی امید پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بارش والے موسم کی وجہ سے پہلے باولنگ کرتے ہوئے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور عرفان خان نیازی ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ سینئر آل راونڈر کو پہلے میچ کیلئے ڈراپ کر دیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، شاداب خان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹیم میں شامل ابرار احمد اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو تو 2 برس قبل ہی کر چکے، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ آج اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔ دوسری جانب دی ویدر چینل کے مطابق میچ کے دوران بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔ موسم کی تازہ ترین پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ آج دن کے وقت بارش کا 60 فیصد اور رات کے وقت 80 فیصد امکان ہے۔

20 اپریل کو راولپنڈی میں بھی بارش کا 49 فیصد امکان ہے جو دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا دن ہے۔ تاہم 21 اپریل کو جب تیسرا T20I ہونے والا ہے تو بارش کا امکان 19 فیصد سے کافی کم ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے تین میچوں کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ T20I سیریز کے پانچوں میچ شام 7:00 بجے شروع ہوں گے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس بارہ میچز ہیں، کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، ہم نے بہت سی چیزوں کو تبدیل کیا، کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھی ٹیم لیکر جائیں گے، کوشش ہے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں، اس سیریز میں مختلف کمبی نیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے، آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہو جائیں گے، کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس پیش کریں گے، ٹیم میں کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جا رہی ہے، عثمان خان، عرفان نیازی کو کھلائیں گے، ہماری بیٹنگ 9 ویں نمبر تک جائے گی، نوجوان کھلاڑی کے آنے کی سینئر کو خوشی ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ پاکستان سے سیریز چیلنجنگ ہوگی، پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت مضبوط ہوتی ہے، ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا اور ہمارے سکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اس سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات