بھارت میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے بڑھ گئی

جمعہ 29 مئی 2015 14:22

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1800سے تجاوز کر گئی ، شدید گرمی سے چڑیا گھر کے جانور بھی پریشان ہیں جبکہ سڑکیں بھی پگھلنے لگی ہیں،بازار، مارکیٹیں، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہیں، کئی سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

موسم کی سختیوں سے سڑکیں بھی پگھلنے لگی ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید گرمی کے باعث اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ بازار، مارکیٹیں، سڑکیں اور گلیاں سنسان ہیں۔ کئی سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آندھرا پردیش میں درجہ حرارت 47ڈگری تک جاپہنچا ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 1334ہو گئی ہے، جبکہ تلنگانہ میں پارہ 48ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جہاں گزشتہ 2ہفتوں کے دوران گرمی سے 340افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اڑیسہ میں43، مغربی بنگال میں 13اور مہاراشٹرا میں شدید گرمی سے 2افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ شدید گرمی سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، چڑیا گھر انتظامیہ گرمی کے ستائے جانوروں کو آرام پہنچانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کر رہی ہے، ٹائیگر اور ہاتھی ٹھنڈے پانی میں نہا کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر آئندہ 5روز تک جاری رہے گی۔ انٹرنیٹ پر آنے والی ایک نئی ویڈیو میں نئی دہلی کی سڑک پر زیبرا کراسنگ کو دکھایا گیا ہے جس کی دھاریاں لہروں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات