پنگریو اور گرد ونواح کے علاقوں میں تیز طوفان اور بارش نے تباہی مچادی،زرعی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا

بدھ 3 جون 2015 16:09

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) پنگریو اور گرد ونواح کے علاقوں میں گزشتہ شب آنے والے تیز طوفان اور بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے اور علاقے میں سینکڑوں کچے اور پکے مکانات ، چھپرے، درخت ، بجلی کے بھی سینکڑوں چھوٹے بڑے پول، ٹرانسفارمرز، پولٹری فارمرز، سائن بورڈز ، ہورڈنگز گر گئے جبکہ زرعی فصلوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے بجلی کے پول گرنے کے باعث پنگریو سمیت تلہار سب ڈویزن کے دو ہزار سے زائد قصبوں اور دیہاتوں میں گزشتہ سولہ گھنٹوں سے بجلی کی کی سپلائی بند ہے سڑکوں پر پول اور درخت گر نے کے باعث درجنوں شہروں اور قصبوں کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا ہے اور ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس ضمن میں مختلف علاقوں کے سروے کے بعد سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق پنگریو سمیت زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں ہو نے والے نقصان کا اندازہ کروڑوں روپے لگایا گیا ہے پولٹری فارمرز کی چھتیں گر نے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مرغیاں ہلاک ہو گئی ہیں پنگریو اور گرد ونواح کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہو نے کے باعث پینے کے پانی اور آٹے کی بھی شدید قلت پید اہو گئی ہے اس سلسلے کا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ علاقے میں ہو نے والی زبردست تباہی کے بارے میں مقامی انتظامیہ اور حکومت سندھ قطعی طور پر بے خبر ہے اور تا حال کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئیں پنگریو کی میڈیا کی ٹیم کے دورے کے دوران متاثرہ قصبوں اور دیہاتوں کے عوام نے ریلیف اور امدادی سرگرمیاں شروع نہ کر نے پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ ان کے علاقے میں بارش اور طوفان نے زبردست تباہی مچائی ہے ہمارے گھر گر گئے ہیں چھتیں اُڑ گئی ہیں راستے بلاک ہو گئے ہیں بجلی کی سپلائی گزشتہ شب سے بند ہے مگر انتظامیہ کو اس تباہی کا کوئی پتہ نہیں ہے متاثرین نے کہا کہ اس زبردست تباہی کے باوجود کوئی بھی انتظامی شخصیت ہمارے پاس نہیں پہنچی ادھر حیسکو ذرائع کے مطابق بارش اور طوفان کے دوران بجلی کے 66ا ور 11ہزار کے وی کے پول ، ٹرانسفارمرز گر نے کے باعث متاثرہ سینکڑوں قصبوں اور دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی بحال کر نے میں کئی دن لگ سکتے ہیں کیونکہ نقصان بہت زیادہ ہوا ہے علاقے میں بجلی کے پول بڑے پیمانے پر گرنے کے باجود حیسکو حکام نے امدادی کاموں کے لئے ایک بھی خصوصی ٹیم نہیں بھیجی حیسکو کے مقامی عملے کے پاس گرنے والی لائنیں بحال کر نے کے وسائل ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے مقامی عملہ بے بس ہو کر ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا ہو اہے اور خبر لکھے جانے تک سولہ گھنٹے بعد بھی متاثرہ قصبوں اور دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی تھی۔

۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی