قدرت روزہ داروں پر مہربان ، پنجاب اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 23 جون 2015 16:17

لاہور/گوجرانوالہ/ملتان /سرگودھا/ساہیوال /بہاولپور /سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) قدرت روزہ داروں پر مہربان ہو گئی ،گ زشتہ چند روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد پنجاب اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری باران رحمت کا مزہ لینے سڑکوں پر نکل آئے۔گزشتہ روز لاہور، گوجرانولہ ،ملتان، سرگودھا، خانیوال، لودھراں، چیچہ وطنی، میاں چنوں، ساہیوال اور بہاول پور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش اور تیز ہواؤں سے شہریوں کے مرجھائے چہرے دوبارہ کھل اٹھے ہیں۔

وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور اس دوران چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہے اور گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے شہری باران رحمت کا مزہ لینے سڑکوں پر نکل آئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں آسمان پر چھائے گہرے بادلوں نے موسم دلفریب بنادیا۔ بارش کے باعث مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی بھی جمع ہو گیا۔بارش سے لطف اندوز ہونے کیلئے منچلے نوجوان بھی سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کرتے رہے اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گرمی سے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

لاہور میں جین مندر، لکشمی چوک ، قرطبہ چوک ، سرکلر روڈ ، علامہ اقبال روڈ ، غوث الااعظم روڈ ، چوبرجی ، گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کے باعث موٹر سائیکلیں اور گاڑیوں بند ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مون سون میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فیلڈ میں رہ کر نکاسی آب کے بہتر انتظامات کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز نے نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لئے لکشمی چوک کا دورہ کیا ۔دورسری جانب لاہور میں ہونے والی بارش سے لیسکو کے 85کے قریب فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کئی گھنٹے غائب رہی ۔ اس کے علاوہ متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمر بھی جل گئے ۔ بلوچستان میں سبی، قلات اور ژوب میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا ڈویژن کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والوں دنوں میں گرمی کی لہر شدید نہیں ہوگی ۔ رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا