بھا رتی ریاست گجرات میں بارش اور سیلاب سے 32 افرادہلاک

جمعرات 25 جون 2015 13:24

جونا گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بھا رتی ریاست گجرات کے دو اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 32 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطا بق ان دونوں اضلاع میں بدھ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور 30 دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا ہے۔راج کوٹ اور امریلی کے علاوہ سومناتھ، جونا گڑھ، دوارکا اور سریندرنگر کے اضلاع سے بھی شدید بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔

بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔حکام کے مطابق سیلابی پانی کئی دیہات میں داخل ہو چکا ہے جس سے صورت حال اور بھی خراب ہو گئی ہے۔راج کوٹ کے ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق دریا کے کنارے آباد 17 دیہات سے قریباً چار ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی مغربی ریلوے کے ترجمان کے مطابق ٹریک پر پانی آجانے کی وجہ سے ریل ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔

احمد آباد میں منعقد ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں ریاست کے وزیر اعلی اندی بین پٹیل نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور متاثر اضلاع کے انچارج وزراء کو اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔ریاستی حکام کے مطابق دونوں متاثرہ اضلاع میں امدادی ادارے کام میں مصروف ہیں اور انھیں بھارتی افواج کی مدد بھی حاصل ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے دو ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر امریلی میں امدادی کاموں میں مدد دے رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے گجرات کے ساحلی علاقے میں مزید بارش کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات