اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

بدھ 23 ستمبر 2015 11:44

اسلام آباد /لاہور /گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،بارش کے باعث مکانات منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے ،سب سے زیادہ بارش راوالاکوٹ میں 168 ملی میٹر جبکہ مری 164 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،آئندہ 24گھنٹوں میں ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اور فاٹا میں بارش کا امکان ہے،بارش کے باعث کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی ندی نالوں میں بارش کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے ۔

موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش میں سب سے زیادہ بارش راوالاکوٹ میں 168 ملی میٹر جبکہ مری 164، جہلم 111، گڑھی دوپٹہ 109، کوٹلی 96، اسلام آباد(زیروپوائنٹ79،سیدپور78،گولڑہ63، بوکڑہ52)، منڈی بہاوالدین73، مظفرآباد 72،سیالکوٹ(کینٹ65،ائیرپورٹ 59)، اوکاڑہ 56، گوجرانوالہ 53، کاکول51، لاہور(ائیرپورٹ 51،سٹی 47)، سکردو 51 ،استور 50، راولپنڈی (شمس آباد48، چکلالہ 46)، گجرات 43، سرگودھا،چلاس 42، فیصل آباد 36، ساہیوال 35، بالاکوٹ، بہاولنگر32، جھنگ، چکوال27،ٹوبہ ٹیک سنگھ 26، شورکوٹ25، بونجی 22، گلگت21، قصور20، منگلا، مالم جبہ 13، ہنزہ11، جوہرآباد08، کالام 07، پٹن 06، پاراچنار،کامرہ05، لوئیر دیر 04، مٹھی 03،سیدوشریف اور نورپورتھل02،چراٹ، بہاولپورسٹی اور پشاورسٹی میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت لسبیلا، سبی، شہید بینظیرآباد اور تربت میں39 ڈگری سینٹی گریڈ

جبکہ پسنی، دادو، گوادر، سکھر میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث سبزازار کے علاقے میں ایک گھر کی چھت گرجانے سے 45 سالہ خاتون گل بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے 3 بچے زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے اور شاہدراہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں کے باعث گھر کی چھتیں گرنے سے وہاڑی میں 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ گجرانوالہ میں 4 اور بہاولپور میں بھی 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تاندلیانوالہ میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

بارش کے باعث خستہ مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر 2 بہن بھائی 13 سالہ کاشف علی ،15سالہ شمیم اختر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ انکا بڑا بھائی 22 سالہ عبد اللہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز لاہور میں شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقے ایئر پورٹ میں 145 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات