آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کے پی سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع

ہفتہ 14 مئی 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کے پی سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن ،فاٹا اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کوہاٹ27، چراٹ 18، پاراچنار13،لوئر دیر، سیدو شریف03 ، پنجاب کے شہروں مری18،چکوال16 ، منگلہ 02 ، کشمیر کے شہروں گڑھی دوپٹہ11،مظفر آباد 04 ، راولاکوٹ، کوٹلی02، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ، بونجی ، گوپس01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی 48، دادو، سکھر، جیکب آباد، ڈی جی خان 47، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، پڈعیدن 46 ڈگری سینٹی گریڈاور لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 21، کراچی 27، پشاور 21، کوئٹہ 16، گلگت 12، چترال 15 اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات