آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ ، بلوچستان، پنجاب ، خیبر پختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی/تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 27 جون 2016 11:19

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) مون سون ہوائیں بتدریج پاکستان میں داخل ہو رہی ہے جو ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سبب بنیں گی جبکہ کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش سے حبس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ ، بلوچستان، پنجاب ، خیبر پختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی/تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکران، قلات، سبی، نصیرآباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، میرپور خاص، حیدر آباد، کراچی، سکھر، شہید بینظیر آباد ڈویژن، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی/تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مالاکنڈ، کوئٹہ ڈویژن، کشمیر، اسلام آباد اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں 50 ملی میٹر، دیر2، سرگودھا56، چکوال16، اسلام آباد 6، منڈی بہاولدین 12، کوٹلی4، اور بارکھان میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا