لاہور میں13ملی میٹر بارش ریکارڈ، باقاعدہ مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آئندہ تین روز تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 9 جولائی 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں13ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہونے ہفتہ کے روز ہونے والی بارش باقاعدہ مون سون بارشوں کا آغاز ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آئندہ تین روز تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج اورکل گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے حبس میں مزید کمی ہوگی اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

ہفتہ کی صبح تقریباً چار بجے ہونے والی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور جمعہ کے روز ہونے والی شدید گرمی سے بوکھلاتے چہروں نے سکھ کا سانس لیا بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں سمیت کھیلوں کے میدانوں میں پانی بھر آیا جس کی وجہ سے نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ شہریوں کے لئے گھروں سے نکلنا محال ہوگیا۔

(جاری ہے)

بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزی فروش شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کرتے رہے جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بھی بارش میں مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی جو دوپہر دو بجے تک بحال نہ ہوسکی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ان علاقوں میں اقبال ٹاؤن نرگس بلاک گڑھی شاہو، سمن آباد مزنگ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں بارش کے فوری بعد واسا کا عملہ حرکت میں آگیا اور اس نے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام شروع کردیا جس کے نتیجہ میں بارش ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات