بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی ،96افراد ہلاک،ایک لاکھ سے زائد بے گھر

بدھ 3 اگست 2016 15:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اگست ۔2016ء) بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی ،ممبئی میں گوا ہائی وے پل دریائے ساوتری میں شدید طغیانی کے باعث بہہ جانے سے 22 افراد لاپتہ ہو گئے،مختلف واقعات میں 96 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تبائی مچادی ہے،مختلف واقعات میں مرنیوالوں کی تعداد 96ہوگئی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پل کے بہہ جانے کے بعد دو مسافر بسیں پانی میں گر گئیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ امدادی کارکنوں کو نہ تو بسوں کا پتہ چلا ہے اور نہ کوئی مسافر ملا ہے۔شدید بارش سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کو دوسرے راستے پر موڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر پھننوس نے ٹویٹ کیا کہ مہا بلیشور کے علاقے میں شدید بارش کے بعد دریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے پرانا پل ٹوٹ گیا۔

ان کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے بارے میں ابھی کوئی واضح معلومات نہیں ہیں، کیونکہ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت وہاں اندھیرا تھا۔وزیر اعلی کے مطابق اس علاقے میں دو پل ہیں اور پرانا پل منہدم ہوا ہے جبکہ ٹریفک دوسرے نئے پل کے ذریعے رواں ہے۔پل رائے گڑھ ضلع میں گرا ہے جبکہ ضلع کلکٹر شیتل ہوگلے نے صحافی اشون اگھور کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پل کے گر جانے سے دو سرکاری بسوں اور کچھ دوسری گاڑیوں کے دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

مہاراشٹر کی این ڈی آر ایف ٹیم کے سربراہ او پی سنگھ نے کہا کہ غوطہ خوروں سمیت 80 افراد کو امدادی کاموں کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔مارچ کے مہینے میں انڈیا کے مشرقی شہر کولکتہ میں ایک زیر تعمیر پل کے گر جانے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات