اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ‘ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے

آ ئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلا م آباد ‘ راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

بدھ 5 اکتوبر 2016 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ‘ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آ ئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلا م آباد ‘ راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور نواح میں علی الصبح ہلکی بارش نے موسم سہانا بنا دیا جس سے گرمی کا زور کم ہو گیا ‘ بارش کے بعد ہوائیں چلنے لگیں اور آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد 63، بالاکوٹ 08، لوئیر دیر 07، سیدوشریف 04، مالم جبہ 03، کالام 02، پٹن 01۔پنجاب کے اضلاع مری 23، اسلام آباد (سیدپور 25، زیروپوائنٹ 06، بوکڑہ 03)، راولپنڈی (شمس آباد22، گولڑہ 10، چکلالہ 04)۔کشمیر کے اضلاع مظفرآباد 09، گڑھی دوپٹہ 02، راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات