ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت برقرار ،میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار ، معمولات زندگی متاثر

گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری ، سکردو میں پارہ منفی 6ڈگری اور کوئٹہ میں منفی 5ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، سردی بڑھ گئی دھند کے باعث پنجاب میں موٹر وے کو مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ،پروازوں کا شیڈول متاثر ، ٹرینوں کی آمدرورفت بھی تاخیر کا شکار رہی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، مالاکنڈ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بدھ 14 دسمبر 2016 13:52

لاہور / اسلام آباد /فیصل آباد /ملتان /کوئٹہ /پشاور /سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت برقرار جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ بھی برقرار ہے ،سکردو میں پارہ منفی 6ڈگری اور کوئٹہ میں منفی 5ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دھند کے باعث پنجاب میں موٹر وے کو مختلف سیکشنز سے بند کر دیا گیا ،پروازوں کا شیڈول متاثر اور ٹرینوں کی آمدرورفت بھی تاخیر کا شکار رہی ، قصور میں دھند میں گاڑیاں روک کر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم سرما میں کم سے کم درجہ حرارت ہے،وادی کی فضا میں خشکی بھی ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری نے موسم مزید سرد کردیا جبکہ چترال میں لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

سردی کی شدت سے بچنے کے لئے لوگ گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں، جبکہ مزدور طبقہ لکڑیاں جلا کر اپنے ہاتھ سینکتے دکھائی دیتے ہیں۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج مسلسل جاری ہے۔ نیشنل ہائی وے پر پتوکی سے اوکا ڑہ تک کے علا قوں میں ٹکریوں کی صورت میں دھند سے حد نگاہ اکثرمقامات پرصفرہوگئی جبکہ لاہورمیں موٹروے کو بھی بند کرنا پڑا ۔

لاہورمیں مو ٹروے ایم 3 فیصل آباد سے پنڈ ی بھٹیا ں تک، مو ٹروے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد جبکہ موٹروے ایم 2 لاہورسے شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا جبکہ کئی مقامات پرحد نگاہ صفرہو گیا۔ جبکہ دھند چھٹنے کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

کوٹ مومن میں بھی شدید دھند کے باعث موٹروے کے دونوں انٹرچینج بند کردئیے گئے، انٹرچینج بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہراورگردونواح میں گہری حد نگاہ صفر ہوگئی۔ دوسری جانب 7 روزبعد لاہورسمیت دیگرمضافاتی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر صاف ہوگیا جہاں سورج نے شہریوں کو اپنا چہرا جزوی طورپردکھا دیا۔فیصل آباد ، ملتان ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ گوجرانوالہ، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت مختلف علاقوں میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ۔

دھند کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل رہا اور دیگر شہروں میں بھی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ ٹرینوں کی آمدرورفت بھی تاخیر کا شکار رہی ۔پولیس ذرائع کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں ڈاکوں نے 5 رکنی گروہ گرفتار کیا، ڈاکودھند میں گاڑیاں روک کرلوٹ رہے تھے جب کہ ڈاکوں سے لاکھوں روپے کا مال بھی برآمد کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ، مالاکنڈ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند کا امکان ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند رہی ، گزشتہ روز جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت سات جبکہ زیادہ سے زیادہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں ہوئی سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا