2016 تاریخ کا گرم ترین سال بن گیا،دنیا کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ گرمی
7 کے گرم ترین سال ہونے کا امکان نہیں تاہم یہ پھر بھی پانچ گرم ترین برسوں میں سے ایک ہو سکتا ہے،ماہرین
جمعرات 19 جنوری 2017 11:36
(جاری ہے)
بعض سائنس دانوں نے مئی ہی میں کہنا شروع کر دیا تھا کہ یہ سال ریکارڈ توڑ دے گا۔ناسا کے مطابق 1880 کے بعد سے جب سے درج? حرارت کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے، 2016 گرم ترین سال ہے۔
ناسا کے ڈاکٹر گیون شمٹ نے کہاکہ اب تک گرم ترین سال کا ریکارڈ 2015 کے پاس تھا، لیکن 2016 نے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں یہ اضافہ بہت معمولی ہے، لیکن سال بہ سال تبدیلی کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ اضافہ بھی بہت بڑا ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ بہت واضح ریکارڈ ہے۔ اس کی وجہ بحر الکاہل میں ال نینیو ہے جس نے خاصی گرمی پیدا کی تھی۔ تاہم سب سے بڑی وجہ گرین ہاؤس گیسوں کی پیدا کردہ گرمی ہے۔ستمبر 2016 میں بحرِ منجمد شمالی اپنے رقبے کے لحاظ سے دوسرے کم ترین درجے تک آ گیا تھا۔ یہاں کی برف ہر سال موسمِ بہار اور گرما میں پگھل کر سکڑ جاتی ہے، جب کہ خزاں اور سرما میں دوبارہ پھیل جاتی ہے۔عالمی موسمیاتی آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او)، جو مختلف ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے، اس کا بھی کہنا تھا کہ 2016 نے 0.07 درجے کے فرق سے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔21ویں صدی میں زمین کی گرمی میں تیزی آ گئی ہے۔ 2001 کے بعد سے تاریخ کے 16 گرم ترین سالوں میں سے 15 اسی صدی میں گزرے ہیں۔اس مسلسل گرمی کا اثر پوری دنیا پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ایم او کے پیٹیری تالاس کہتے ہیں: 'ہم نے بحرِ منجمد شمالی اور بحرِ منجمد جنوبی میں کم ترین برف کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔'بحرِ منجمد شمالی عالمی اوسط کے مقابلے پر دوگنا تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔ سمندری برف کے مستقل طور پر غائب ہو جانے سے دنیا کے دوسرے علاقوں میں موسم، آب و ہوا، اور سمندری پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ہمیں اس مستقل جمی رہنے والی برف کے پگھلنے سے خارج ہونے والی میتھین گیس پر بھی دھیان رکھنا چاہیے۔خدشہ ہے کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے سیاسی حمایت میں کمی واقع ہو جائے گی۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔ماہرین کے مطابق 2017 کے گرم ترین سال ہونے کا امکان نہیں ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ پھر بھی پانچ گرم ترین برسوں میں سے ایک ہو سکتا ہی-Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
پنجاب کے میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، آندھی وجھکڑ چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، محکمہ ..
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان
ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان
ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..
ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان
خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..
محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی
مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ