بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ،ْبرفباری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،ْ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ْ پانی گھروں میں داخل کوئٹہ ،ْ نواحی علاقے نواکلی میں بارش کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ،ْ دو زخمی آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پر پانی کی آمد میں اضافہ رشوں کے باعث پنجاب میں زرعی اراضی پر نہری پانی سے کاشت کی جانے والی فصلوں کو نقصان کا امکان ختم

جمعرات 26 جنوری 2017 12:31

بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ،ْبرفباری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
اسلام آباد /مظفر آباد /گلگت بلتستان /پشاور /کوئٹہ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) آزاد کشمیر ،ْ گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بار ش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جمعرات کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ،ْ تین روز سے جاری برف باری کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،ْراستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ،ْ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ْ کوئٹہ کے نواحی علاقے نواکلی میں بارش کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو آزاد کشمیر ،ْگلگت بلتستان ،ْپنجاب، خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے راولپنڈی میں کچے مکانوں کو نقصان پہنچا اور کئی گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

(جاری ہے)

ادھر ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پر پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیاکہ پنجاب میں نہر آپر چناب ،نہرمرالہ راوی لنک ،نہرلوئر چناب اور نہر آپرجہلم کنال کو سالانہ مرمت کے لئے بند کرنے ، مقبوضہ جموں کشمیر اور سری نگر میں گذشتہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ شام دریائے چناب میں پانی کی آمد 6086 کیوسک ریکاڈر کی گئی جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے پانی کا اخراج 6086 کیوسک ہے۔ دوسری جانب دریائے مناؤ رتوی میں 403کیوسک اوردریائے جموں توی میں598 کیوسک پانی کی آمد ریکاڈر کی گئی۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی کا کہناہے کہ بارشوں کے باعث پنجاب میں زرعی اراضی پر نہری پانی سے کاشت کی جانے والی فصلوں کو نقصان کا امکان ختم ہو گیا ہے۔

محکمہ انہار کے مطابق نالہ ایک ،نالہ ڈیک ،نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ترجمان محمد فاروق کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات ،ْ سندھ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ کشمیر کے علاقوں کوٹلی 54، راولاکوٹ44، مظفرآباد30، گڑھی دوپٹہ23، خیبرپختونخواہ کے شہروں دیر44، لوئر دیر40، بالاکوٹ34، چراٹ33، چترال31، سیدوشریف30، پٹن27، پاراچنار25، کاکول، دروش23، میرکھانی22، پشاور (ائیرپورٹ29، سٹی22)، کوہاٹ14، بنوں10، ڈی آئی خان02، پنجاب کے شہروں مری34، لاہور (ائیرپورٹ33، سٹی16، پنجاب یونیورسٹی14)، سیالکوٹ(کینٹ32، ائیرپورٹ23)، گوجرانوالہ29، گجرات23، راولپنڈی (چکلالہ20، شمس آباد13) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقوں(زیروپوائنٹ19، گولڑہ15،سید پور13، بوکڑہ13)، پنجاب کے شہروں قصور14، جہلم13، بہاولنگر12، منگلا11، فیصل آباد10، منڈی بہائوالدین08، رحیم یار خان04، خانپور03، کوٹ ادو، ساہیوال، سرگودھا02، سندھ کے شہروں کراچی (نورتھ04، ناظم آباد04، لانڈھی04، فیصل بیس04، ائیرپورٹ03، گلستانِ جوہر03)، مٹھی03، حیدرآباد02، شہید بینظیر آباد01، گلگت بلتستان کے شہروں استور08، چلاس05، گوپس04، گلگت 03، بونجی، بگروٹ01، بلوچستان کے اضلاع ژوب05، کوئٹہ (سمنگلی)04، بارکھان01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،ْ کالام میں 20، مالم جبہ18، چترال03، دروش03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ، پاراچنار منفی 07، سکردو منفی05، دروش منفی 03، گوپس، کالام منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے نوا کلی میں بارش کے باعث کچا مکان منہدم ہونے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گھر کے ملبے سے باہر نکالا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت گل بی بی، رادیکا، تاجو بی بی اور فواد خان کے ناموں سے ہوئی ہے ،ْ زخمیوں میں محمد زیار اور جمشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان