کراچی ،محکمہ موسمیات کی گرمی میں شدت میں اضافے کی پیش گوئی ،عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے احتیاط برتنے کا مشورہ

شہری ،غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں،پریشانی کی کوئی بات نہیں ،12بجے سے 4 بجے تک احتیاط برتی جائے ،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

پیر 10 اپریل 2017 16:54

کراچی ،محکمہ موسمیات کی گرمی میں شدت میں اضافے کی پیش گوئی ،عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے احتیاط برتنے کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق کراچی میں اگلے چار روز تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے اور منگل کو درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے اور یہ 39 ڈگری سے 41 تک جاسکتا ہی'۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'منگل کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جس کے بعد بدھ کو 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہی'۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے لیکن شہریوں کو 12 بجے سے 4 بجے تک احتیاط برتنی چاہیے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں نے بڑھتی ہوئی گرمی کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں کراچی میں درجہ حرارت کے ممکنہ اضافے پر اقدامات کے لیے ایک اجلاس ہوا۔وسیم اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نطر اجلاس ہوا اور گرمی کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے پورے شہر میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرز بنائے جارہے ہیں'۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان