ہماری زمین پر درختوں کی تعداد زیادہ ہے یا ہماری کہکشاں میں ستارے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 اپریل 2017 23:53

ہماری زمین پر درختوں کی تعداد زیادہ ہے یا ہماری کہکشاں میں ستارے؟
آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ہماری زمین پر موجود درختوں کی تعداد ہماری کہکشاں  کےستاروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
ہماری کہکشاں، ملکی وے،  میں ایک اندازے کے مطابق 200 سے 400 ارب ستارے ہیں۔ ملکی وے کہکشاں 1 لاکھ سے 1 لاکھ 80 ہزار نوری سال پر پھیلی ہوئی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق ہماری زمین پر موجود درختوں کی تعداد 3.04 ٹریلین درخت ہے۔ ہماری زمین پر درختوں اور ملکی وے ستاروں  کی تعداد میں کوئی چھوٹا موٹا نہیں بہت بڑا فرق ہے۔

(جاری ہے)

زمین پر 3.04 ٹریلین درختوں کو مطلب ہے کہ زمین پر درختوں کی تعداد ملکی وے کے ستاروں سے دس گنا زیادہ ہے۔
درختوں کی زیادہ تعداد ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم درختوں کی طرف سے بے فکر ہوجائیں اور جنگلات کاٹنا شروع کر دیں۔ زمین کے ماحول کے لحاظ سے زمین پر  درختوں کی تعداد کچھ زیادہ تسلی بخش نہیں۔ آج سے 12 ہزار سال پہلے اس زمین پر درختوں کی تعداد موجود تعداد سے دوگنا تھی جو اب کم ہو کر آدھی رہ گئی ہے۔ ہم انسان ہر سال 15 ارب درخت کاٹ دیتے ہیں۔اس لیے ہمیں زیادہ ماحول دوست ہونے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu