ڈاکٹروں نے 6 سالہ بچے کے کان میں اگنے والا بیج نکال دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 مئی 2017 23:44

ڈاکٹروں نے 6 سالہ بچے کے کان میں اگنے والا بیج نکال دیا

ایک چینی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 6 سالہ بچے کے کان میں  اگنے والے پودے کو  نکال دیا ہے۔چونگ چنگ کے ایک ہسپتال میں 22 اپریل کو بنائی گئی ایک ویڈیو میں ڈاکٹروں کو بچے کے کان کا معائنہ کرتے دکھایا گیاہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بچے کے کان میں  کچھ عرصے پہلے گرنے والا بیج اُگ آیا تھا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کان میں موجود نمی اور گرمی کی وجہ سے یہ بیج خود ہی اگ آیا۔ ڈاکٹروں کو بیج نکالنے میں آدھا گھنٹہ لگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu