عجیب و غریب ٹیٹوز کے ساتھ پکڑی جانے والی مچھلی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 مئی 2017 23:49

عجیب و غریب ٹیٹوز کے ساتھ پکڑی جانے والی مچھلی نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

فلپائن میں  عجیب و غریب ٹیٹوز سے مزین ایک بڑی مچھلی نے مچھیروں سمیت سب کو حیران کر دیا ہے۔اس مچھلی پر تاج ، ڈھال اور اسی طرح کی عجیب و غریب چیزوں اور ڈیزائنوں کےٹیٹوز بنے ہوئے ہیں۔مچھیروں نے اسے پکڑا تو اس کی تصاویر بنا لیں جسے مقامی چینل  نے شیئر کردیا، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ہزاروں صارفین نے کمنٹس میں مچھلی پر بننے والے ٹیٹوز کی ممکنہ وجوہات کو بیان کیا ہے۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ ٹیٹو اصل ہیں، جب مچھلی چھوٹی ہوگی تو کسی نے ٹیٹو بنوا کرا سے  سمندر میں ڈال دیا ہوگا۔ ایک شخص نے کمنٹ کیا کہ مچھلی سے کوئی ڈیزائن دار کپڑا یا کباڑ لپٹ گیا ہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیزائن مچھلی پر بن گئے۔
اسے پکڑنے والے مچھروں کا خیال ہے کہ یہ مچھلی کسی اوتار کا کوئی روپ ہے۔

عجیب و غریب ٹیٹوز کے ساتھ پکڑی جانے والی مچھلی نے سب کو حیرت میں ڈال ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu