جسے اللہ رکھے۔۔۔۔حملہ آور کی گولی عراقی کیمرہ مین کی بجائے اس کے کیمرے کو چھوتی ہوئی گزر گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 مئی 2017 23:56

جسے اللہ رکھے۔۔۔۔حملہ آور کی گولی عراقی کیمرہ  مین  کی بجائے اس کے کیمرے کو چھوتی ہوئی گزر گئی

عمار ال وائی کا تعلق عراق کے آفاق ٹی وی سے ہے۔ وہ آفاق ٹی وی کے لیے بطور کیمرہ مین کام کرتے ہیں۔ عمار اپنے ساتھیوں کے ساتھ جنگ زدہ علاقے موصل کی  فلم بندی کر رہے تھے کہ ایک نشانہ باز نے انہیں  اپنی گولی کا نشانہ بنانا چاہا۔لیکن جسے اللہ رکھے، اسےکون چکھے۔

(جاری ہے)

گولی عمار کےجسم سے بندھے گو پرو کیمرہ سے ٹکرا تی ہوئی سائیڈ سے  گزر گئی۔کیمرے نے عمار کے جسم اور گولی کے بیچ رکاؤٹ کا کام کیا۔ اس واقعے میں صرف کیمرہ کیس ہی ٹوٹا جبکہ عمار اور اس کے ساتھیوں کو معمولی زخم آئے۔ عمار نے   گولی کے کیمرے سے ٹکرانے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu