6 ٹانگوں کے بچھڑے نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 مئی 2017 23:57

6 ٹانگوں کے بچھڑے   نے  سب کو حیران کر دیا

نارتھ ڈکوٹا کے ایک فارم ہاؤس میں پیدا ہونے والے ایک بچھڑے نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس بچھڑے کی 4 نہیں بلکہ 6 ٹانگیں ہیں۔
فارم کے مالک جیرالڈ  سکالسکی  کا کہناہے کہ جب اس نے بچھڑے کے گردن کے ایک طرف دو اضافی ٹانگیں دیکھی تو بہت حیران ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنی ساری زندگی میں انہوں نے پہلی بار کوئی ایسا بچھڑا دیکھا ہے۔

(جاری ہے)


جانوروں کی ڈاکٹر سوسن کیلر کا کہنا ہے کہ بچھڑے  کو دو میں ایک بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔

اسے Polymelia نامی بیماری ہو سکتی ہے، جس میں اضافی عضو چھوٹا یا سکڑا ہوا ہوتا ہے یا پھر بچھڑے کو Polydactyly نامی بیماری ہو سکتی ہے ، جو جنیاتی خلل کی بنا پر ہوتی ہے۔
جانوروں کے ہی ایک ڈاکٹر جیرالڈ کیٹو کا کہنا ہے  کہ انہوں نے ا پنی 42 سالہ پریکٹس میں اضافی اعضا کے ساتھ تین یا چار بچھڑے ہی دیکھے ہیں۔
سکالسکی  کا کہناہے  بچھڑے کی اضافی ٹانگوں کو  آپریشن کے لیے ذریعے کاٹ دیا جائے گا۔

6 ٹانگوں کے بچھڑے   نے  سب کو حیران کر دیا

Browse Latest Weird News in Urdu