دنیا کے پہلے آپریشنل روبوکوپ نے دوبئی کی گلیوں میں کام شروع کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 مئی 2017 23:38

دنیا کے پہلے آپریشنل روبوکوپ نے دوبئی کی گلیوں میں کام شروع کر دیا
دوبئی پولیس کا منصوبہ ہے کہ  وہ ایک روبوٹ پولیس فورس قائم کریں گے۔ اسی سلسلے میں دنیا کا پہلا آپریشنل روبو کوپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس روبو کوپ نے اتوار کے دن  سے اپنا کام شروع کیا ہے۔5 فٹ  اور 5 انچ  لمبا اور 100 کلو گرام وزنی یہ روبوٹ 6 زبانیں بول سکتا ہے۔ یہ چہرے کے تاثرات بھی پہچان سکتاہے۔

(جاری ہے)

اس روبوٹ سے کام لینا بہت آسان ہے۔اس میں ایک بلٹ ان  ٹیبلٹ بھی ہے، جس سے عوام جرمانے ادا کر سکتے ہیں یا جرائم کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ یہ روبوٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کو میسج بھیج بھی سکتا ہے اور وہاں سے میسج وصول بھی کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ لوگوں سے بات کر سکتا ہے اور فوجی انداز میں سیلوٹ بھی کر سکتا ہے۔ روبوٹ کے کیمرے مناظر کو پولیس ہیڈ کواٹر ٹرانسمٹ کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu