عورت نے اپنے ”محبوب“ ریلوے اسٹیشن سے شادی کرلی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 26 مئی 2017 23:55

عورت نے اپنے  ”محبوب“ ریلوے اسٹیشن سے شادی کرلی

ایک عورت نے 36 سال تک ایک ریلوے اسٹیشن سے محبت کے بعد اس سے شادی کر لی ہے۔45 سالہ کیرول سانتا فی کا کہنا ہے کہ اسے کیلیفورنیا کے سانتا فی ریلوے اسٹیشن سے 9 سال کی عمر سے محبت ہے۔

(جاری ہے)


کیرول ایک رضاکار ہے جو سان ڈیاگو سے 45 منٹ بس کے سفر کے بعد ہر روز ریلوے اسٹیشن آتی ہے اور یہاں وقت گزارتی ہے۔
اگرچہ اس شادی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے لیکن 2015 میں ہونے والی اس شادی سے کیرول بہت خوش ہے۔ اس نے پچھلے کرسمس پر شادی کی سالگرہ بھی منائی تھی۔ کیرول کا کہنا ہے کہ اسے جنسی طور پر بھی عمارتوں اور حرکت نہ کرنے والی چیزوں میں کشش محسوس ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu