موٹرسائیکل سوار کے لاکھوں روپے ہوا میں اڑنے پر پولیس نے ہائی وے بند کر دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 مئی 2017 23:16

موٹرسائیکل سوار کے  لاکھوں روپے ہوا میں اڑنے پر  پولیس نے ہائی وے بند کر دی
جرمن پولیس  کا کہنا ہے کہ  جنوبی ہائی وے کے ساتھ باورین آٹو باہن پر ایک موٹر سائیکل سوار کے ہزار یورو اڑ گئے۔ یہ رقم چھوٹے نوٹوں کی شکل میں  پلاسٹک بیگ میں موجود تھی، بیگ پھٹنے پر یہ ساری رقم ہائی وے پر پھیل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، چھوٹے نوٹوں کی شکل میں  9 ہزار  یورو(10 ہزار ڈالر)  پلاسٹک کے بیگ میں  لےجا رہا تھا۔

(جاری ہے)

بیگ پھٹنے پر اس کے سارے نوٹ ہوا میں بکھر گئے۔ ان نوٹوں کو جمع کرنے کے لیے اس نے موٹر سائیکل روکی اور نوٹ جمع کرنے شروع کر دئیے۔ اسی دوران قریب کھڑےلوگوں نے پولیس کو بھی فون کر دیا۔ پولیس نے آکر ہائی وے کا کچھ حصہ بند کر دیا تاکہ وہ اپنے نوٹ جمع کر سکے۔ 
رپورٹس کے مطابق اس شخص کے 1500 یورو ہوا اڑا کر لے گئی، جبکہ باقی نوٹ اس نے  جمع کر لیے۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے پولیس کو رقم اس کی اپنی ہونے کے ثبوت بھی دے دئیےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu